وائس چیئرمین بلدیہ بھمبر حسنین رفیق جسیال کا کونسلر چوہدری محمد اشرف کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر کا وزٹ۔
اس موقع پر ایم ایس ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر ڈاکٹر منصور خان چوہدری نے ہسپتال کے انتظامی امور کےحوالے سے اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں بارے آگاہی دی اس موقع پر ڈاکٹر فیصل رحمان بھی موجود تھے۔
واٸس چیرمین حسنین رفیق جسیال اور کونسلر چوھدری محمد اشرف نے ایم ایس کی طرف سے ہسپتال کی بہتری اور مریضوں کو ریلیف فراہم کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔ اور اپنے ہر ممکن تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔